امریکا کاسخت قدم،میکسیکو بارڈر پر فوجی اختیارات میں توسیع

امریکا کاسخت قدم،میکسیکو بارڈر پر فوجی اختیارات میں توسیع
کیپشن: امریکا کاسخت قدم،میکسیکو بارڈر پر فوجی اختیارات میں توسیع

ویب ڈیسک: امریکا نے میکسیکو بارڈر پر فوجی اختیارات میں توسیع کر دی۔

تفصیلات کے مطابق امریکا نے میکسیکو کے ساتھ اپنی سرحد کے ایک تہائی حصے کو "نیشنل ڈیفنس ایریا" یعنی قومی دفاعی زون قرار دے دیا ہے۔ ان علاقوں میں اب فوج کو یہ اختیار حاصل ہوگا کہ وہ غیر قانونی طور پر سرحد عبور کرنے والوں کو گرفتار کر سکے گی۔

حکام کے مطابق اس اقدام کا مقصد سرحدی سیکیورٹی کو مزید سخت بنانا ہے۔ اس فیصلے سے سرحد کے ایک بڑے حصے پر فوجی نگرانی اور کارروائیوں میں اضافہ ہوگا۔

Watch Live Public News