ویب ڈیسک: وزیراعظم شہباز شریف کی امریکہ کے یوم آزادی پر امریکی قیادت اور عوام کو مبارکباد ، وزیراعظم نے اپنے بیان میں کہا وہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ، امریکی انتظامیہ اور عوام کو یوم آذادی کی مبارکباد پیش کرتے ہیں۔
وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے ایکس جاری پیغام میں کہا گیا کہ پاکستان امریکہ کے ساتھ اپنے دیرینہ تعلقات کو انتہائی قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔
پاکستان امریکہ کے ساتھ آنے والے سالوں میں دو طرفہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے لئے پر عزم ہے، ہمیں امریکہ میں مقیم پاکستانی آبادی پر بھی فخر ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے مزید کہا کہ امریکہ میں مقیم پاکستانی دونوں ممالک کے درمیان پل کا کردار ادا کر رہے ہیں۔
