ویب ڈیسک:سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز پر ایک ویڈیو تیزی سے گردش کررہی ہے جس کے بارے قیاس آرائیاں کی جارہی ہیں کہ یہ پاکستان کے کسی شہر کی ہے، ویڈیو کو ’ایکس‘ پر بنے( Dr. Xia Khan) اکاؤئٹ پر شیئر کیا گیا، اس ویڈیو کے کیپشن میں پنجاب حکومت کے اعلیٰ افسران کو نشانہ بنایا گیا۔
سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی اس ویڈیو کے کیپشن میں لکھا گیا کہ ’’ پنجاب حکومت پاکستان! مبینہ طور غیرقانونی روڈ پر ریڑھی لگانے پر اسسٹنٹ کمشنر صاحبہ غصہ میں آگئیں۔
کیپشن کی تحریر میں سوال اٹھا گیا کہ ’’ کیا اسسٹنٹ کمشنر کسی شہری کو اس طرح تھپڑ مارنے کا مجاز رکھتی ہے؟ کیا کوئی قانون اس کو شہری کی اس قدر تذلیل کی اجازت دیتا ہے؟
پنجاب حکومت پاکستان
— Dr. Xia Khan (@DrXiakhan) July 4, 2025
مبینہ طور غيرقانونی روڈ پر ريڈی لگانے پر اسسٹنٹ کمشنر صاحبہ غصہ۔
کیا اسسٹنٹ کمشنر کسی شہری کو اس طرح تھپڑ مارنے کا مجاز ہے کیا کوئی قانون اس کو شہری کی اس قدر تذلیل کی اجازت دیتا ہے ؟ pic.twitter.com/wV3XrHqjr3
ویڈیو کے بارے چہ مگوئیاں ہورہی ہیں کہ یہ پاکستان کے کسی شہر کی ہے، کمنٹ سکیشن میں صارفین کو تجسس بڑھتا چلا جارہا ہے تاکہ وہ جان سکیں شہری پر تشدد کرنے والی خاتون کون ہے، اور اس تشدد کا شکار ہونے والے اس شخص کا کیا قصور ہے۔
گروک’Grok‘ سے تصدیق کرنے کے بعد حقائق سامنے آئے، جس کے مطابق ’’یہ ویڈیو بھارت کے شہر گوہائی، آسام سے ہے، یہاں پولیس نے ایک غریب فروٹ وینڈر کی ریڑھی الٹا دی، جس سے اس کے اہل خانہ پریشان ہو گئے۔ یہ انکروچمنٹ کے خلاف کارروائی تھی، جو جون 2025 میں کی گئی جس کی ویڈیو وائرل ہو رہی ہے۔ 