امراض قلب کے مریض کو کیسے بچایا جاسکتا ہے؟جانئے

امراض قلب کے مریض کو کیسے بچایا جاسکتا ہے؟جانئے

ویب ڈیسک: عصر حاضر میں ہارٹ اٹیک ایک جان لیوا مرض بن چکا ہے جس کا فوری علاج تاحال ممکن نظر نہیں آتا، امراض قلب سے محفوظ رہنے کے لئے طبی ماہرین عوام الناس کو مفید اور آسان مشور دیتے نظر آتے ہیں،  ماہر   امراض قلب پروفیسر ڈاکٹر ندیم رضوی کی جانب سے بھی امراض قلب کا ایک ایسا نسخہ بتایا گیا۔

نجی نیوز چینل کے پروگرام میں ماہر   امراض قلب پروفیسر ڈاکٹر ندیم رضوی نے کورونا ویکسین کو امراض قلب سے جوڑنے کی خبروں کو مسترد کردیا۔

پروفیسر ڈاکٹر ندیم رضوی نے کہا نوجوانوں کی اچانک موت کی وجہ ہمیشہ شریانیں بند ہونا نہیں ہوتی، 25 فیصد وجوہات موروثی بھی ہوتی ہیں جب کہ کھلاڑیوں کی اچانک اموات بھی عموماً دیگر وجوہات سے ہوتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہسپتال سے باہر کسی کو دل کا دورہ پڑے تو صرف 7 فیصد لوگ بچ پاتے ہیں لیکن اگر 3 سے 5 منٹ کے اندر مریض کو ’اے ای ڈیز‘ سے جھٹکے دیے جائیں تو 50 سے 70 فیصد تک جانیں بچائی جاسکتی ہیں۔ 

ڈاکٹر ندیم رضوی نے بتایا کہ جوان لوگوں میں دل کی بیماری بڑھنے کاکوئی سائنسی ثبوت نہیں اور نہ ہی ان اموات کا تعلق کورونا ویکسین سے ہے۔ 

Watch Live Public News