جنگ میں پاکستان سے شکست،بھارتی ڈپٹی آرمی چیف لیفٹیننٹ جنرل نے بڑا اعتراف کرلیا 

جنگ میں پاکستان سے شکست،بھارتی ڈپٹی آرمی چیف لیفٹیننٹ جنرل نے بڑا اعتراف کرلیا 

ویب ڈیسک: تعریف وہ جو دشمن کرے، بھارتی فوج پاکستان سے شکست کا داغ دھونے میں مصروف ، بھارتی ڈپٹی آرمی چیف لیفٹیننٹ جنرل راہل سنگھ نے پاکستان سے شکست کی مضحکہ خیز وجوہات پیش کر دیں۔

  بھارتی ڈپٹی آرمی چیف نے اعتراف  کیا کہ ڈی جی ایم او ٹاک کے دوران پاکستانی فوج کو بھارتی افواج کی نقل وحرکت کا بخوبی علم تھا، پاکستان کی C4ISR صلاحیتوں نے بھارتی فوج کو حیران کر دیا، بھارتی ڈپٹی آرمی چیف

 پاک فضائیہ کی الیکٹرانک جنگی صلاحیتیں آپریشن سندور کے دوران بے مثال تھیں، بھارتی ڈپٹی آرمی چیف نے بھارت کے بڑا سائز ہونے کی وجہ سے بھارتی ائیرڈیفنس کی ناکامی کا اعتراف کر لیا۔

بھارتی ڈپٹی آرمی چیف کا کہنا تھا کہ  پاک فوج کے الفتح راکٹ سسٹم نے بھارتی فوجی اڈوں کو مؤثر طریقے سے نقصان پہنچایا، بھارتی ڈپٹی آرمی چیف نے شکوہ کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا سامنے سرحد ایک تھی مگردشمن 3 تھے، ہمیں وقت پر اہم جنگی سامان نہیں ملا۔

بھارتی ڈپٹی آرمی چیف کا کہنا تھا لپ چین نے اپنے ہتھیارروں کا تجربہ بھارتی سرزمین پر ایک لیبارٹری کے طور پر کیا، گزشتہ ماہ بھارتی ایئر چیف مارشل امر پریت سنگھ نے بھی شکوہ کیا تھا کہ بھارتی دفاعی منصوبہ کبھی وقت پر پورا نہیں ہوتا۔

بھارتی فوج کا دعویٰ کہ اسے پاکستان ،ترکی اور چین نے ملکر شکست دی، بھارتی عوام کے سامنے شکست کی ناکام وضاحت ہے۔

دفاعی تجزیہ نگار کے مطابق   پاکستان نے کبھی  بچگانہ گلہ نہیں کیا کہ بھارت نے اسرائیلی اور فرانسیسی اسلحہ کیوں استعمال کیا؟ بھارتی حکومت پر کھلی تنقید دراصل بڑھتے ہوئے اندرونی  سیاسی خلفشار کا مظہر ہے 

پاکستان، بھارت کی طرف سے کسی بھی مہم جوئی کی صورت میں بھارتی معاشی، انڈسٹریل کمپلیکسز کو نشانہ بنا سکتا ہے،پاکستانی مسلح افواج نے ، پیشہ ورانہ صلاحیتوں، دلیرانہ قیادت اور عوام کے بھرپور اعتماد کی بدولت بھارت کو شکست فاش دی۔

بھارت کو تین دشمنوں کا گلہ کرنے کی بجائے اپنی حکمت عملی پر غور کرنا چاہیے ، جس نے اسے بین الاقوامی سطح پر تنہا کر دیا ہے۔ 

Watch Live Public News