حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل سستا کر دیا، نوٹیفکیشن جاری

حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل سستا کر دیا، نوٹیفکیشن جاری
کیپشن: حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل سستا کر دیا، نوٹیفکیشن جاری

ویب ڈیسک: وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کر دیا ہے، جس کے تحت پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں ایک روپے 97 پیسے کی کمی کی گئی ہے۔

پیٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی نئی قیمت 297 روپے 53 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے، جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت کم ہو کر 309 روپے 50 پیسے فی لیٹر ہو گئی ہے۔

حکومت کی جانب سے نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے سے کر دیا گیا ہے۔

دوسری جانب حکومت نے پیٹرولیم لیوی میں بھی ردوبدل کیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول پر لیوی 6 روپے 22 پیسے فی لیٹر بڑھا کر 64 روپے 14 پیسے سے 70 روپے 36 پیسے فی لیٹر کر دی گئی ہے۔

اس کے برعکس ہائی اسپیڈ ڈیزل پر لیوی میں 6 روپے 22 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے، جس کے بعد ڈیزل پر لیوی 77 روپے 4 پیسے سے کم ہو کر 70 روپے 82 پیسے فی لیٹر مقرر کر دی گئی ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق مٹی کے تیل پر عائد پیٹرولیم لیوی بدستور 20 روپے 36 پیسے فی لیٹر برقرار رہے گی۔

Watch Live Public News