' آپ سے حکومت نہیں چلتی تو سازش کیوں کی تھی'

' آپ سے حکومت نہیں چلتی تو سازش کیوں کی تھی'
دیر بالا: سابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ شہبازشریف آج کل بہت زیادہ خوفزدہ ہے، کہتے ہیں کہ پتہ نہیں تھا کہ کیا بارود کی سرنگیں بچھائی گئیں، شہبازشریف آپ سے حکومت نہیں چلتی تو سازش کیوں کی تھی؟۔ دیر بالا میں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا دیر میں ایک بڑا اسٹیڈیم بنائیں، نوجوانوں کیلئے کھیلوں کا میدان بنانا ہماری پالیسی ہے، جلسے میں بچوں کے ساتھ میری طرح کے بزرگ بھی نظر آرہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ چاہتا ہوں انصاف اور حق کیلئے نوجوان کھڑے ہوں، میرے والدین نے تحریک پاکستان میں شرکت کی تھی،ہم نے پی ٹی آئی کا منشور تحریک پاکستان اور قرارداد پاکستان سے لیا ہے، ہندوستان میں موجود مسلمانوں نے بھی پاکستان کیلئے ووٹ دیا تھا۔ عمران خان نے کہا کہ امریکہ ،بھارت اور اسرائیل نے ہماری حکومت کیخلاف سازش کی، بھارت،امریکہ اور اسرائیل نے شہبازشریف کو ملک پر مسلط کیا۔ شہبازشریف کو اس لیےلےکر آئےکہ جو حکم آقا کریں گے یہ مانےگا، پہلا حکم آئی ایم ایف سے لیا اور ملک میں مہنگائی کی۔حکومت نےپیٹرول اورڈیزل کی قیمت میں60روپے اضافہ کر دیا۔ان کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف نے ہم پر پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں اضافہ کیلئے دباو ڈالا، عمران خان کسی کے آگے نہیں جھکتا نہ کسی سے ڈرتا ہے، کسی کے آگے جھکنا شرک ہے۔ سابق وزیر اعظم عمران خان نے جلسے سے خطاب میں کہا کہ آئی ایم ایف نے پیٹرول ڈیزل کی قیمت بڑھانے کہا تو میں نے کم کردی، ہم نے بجلی کی قیمت4روپے فی یونٹ کم کرد۔انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت نے سب سے زیادہ ٹیکس اکٹھا کیا، جب ہم آئے تھےپاکستان میں فی کس آمدن16ہزار300 تھی، ہم جب گئے تو پاکستان میں فی کس آمدن 36ہزار سے زائد تھی۔ عمران خان نے کہا کہ ہماری حکومت مہنگائی کی وجہ سے نہیں سازش کے تحت گرائی گئی ہے، ہمارے دور میں ملکی آمدنی میں6فیصد اضافہ ہوا۔انہوں نے کہا کہ شہبازشریف آج کل بہت زیادہ خوفزدہ ہے، کہتے ہیں کہ پتہ نہیں تھا کہ کیا بارود کی سرنگیں بچھائی گئیں، شہبازشریف آپ سے حکومت نہیں چلتی تو سازش کیوں کی تھی، شہبازشریف بوٹ پالش کر کے اقتدار میں آئے ہو اب ذمہ داری بھی لیں، اب سازش کی ہے تو معیشت ٹھیک کرکے دکھائیں۔ انہوں نےکہا کہ جب سے شہباز شریف آئے ہیں ملک تیزی سے نیچے جارہاہے،موڈیز نے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ منفی کردی ، انٹرنیشنل ادارے کہہ رہےہیں کہ پاکستان کی معیشت گر رہی ہے، آج ہماری معیشت وہاں جارہی ہے جہاں ملک کو خطرہ ہے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔