سندھ : انٹر بورڈز کے امتحانات کی تاریخوں کا اعلان

سندھ : انٹر بورڈز کے امتحانات کی تاریخوں کا اعلان
کراچی : سندھ میں انٹر بورڈز کے امتحانات کی تاریخوں کا اعلان کردیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر تعلیمی بورڈز اسماعیل راہو کی جانب سے سندھ میں انٹرامتحانات کی تاریخوں کا اعلان کیا گیا ہے۔ صوبائی وزیر اسماعیل راہو کے مطابق سکھر ، لاڑکانہ، میرپورخاص اور شہید بینظیر آباد میں انٹر امتحانات 10جون سے ہوں گے۔اسماعیل راہو کے مطابق کراچی میں 18جون اور حیدرآباد میں 15 جون سے انٹر امتحانات شروع ہوں گے۔ دوسری جانب راولپنڈی میں بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کی جانب سے ملتوی امتحانات کی نئی ڈیٹ شیٹ جاری کردی گئی ہے۔ترجمان تعلیمی بورڈ راولپنڈی کے مطابق پرچے 11 سے 16 جون تک ہوں گے۔ خیال رہے کہ ہائر ایجوکیشن پنجاب نے پیپرلیک ہونے پر 5 پرچےمنسوخ کر دیے تھے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔