ویب ڈیسک: اسلام آباد ہائیکورٹ نے تحریک انصاف کا مرکزی سیکرٹریٹ فوری ڈی سیل کرنے کا حکم دے دیا۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ کی جسٹس ثمن رفعت امتیاز نے محفوظ فیصلہ جاری کیا جس میں عدالت نے کہا کہ سی ڈی اے نے 2022 اور 23 میں سابقہ مالک کو نوٹس جاری کیا اور اس کی کوئی وضاحت پیش نہیں کی جاسکی کہ پرانے مالک کو کیوں نوٹس بھیجے جاتے رہے۔
عدالتی فیصلے میں کہا گیا ہےکہ نوٹس یا شوکاز نوٹس کے سروس کی کوئی رسید ریکارڈ پر نہیں،سی ڈی اے کا دفتر سیل کرنے کا آرڈر بھی پی ٹی آئی کو نہیں لکھا گیا اور نہ کاپی بھیجی گئی۔
عدالت نے پی ٹی آئی سیکرٹریٹ کو فوری ڈی سیل کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ اگر کہیں قانون کی خلاف ورزی ہو تو سی ڈی اے کارروائی کرسکتا ہے۔
گزشتہ روز اسلام آباد ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی مرکزی سیکرٹریٹ سیل کرنے اور آپریشن کے خلاف درخواست پرفیصلہ محفوظ کیا تھا۔