عمران خان پیتے ہیں لیکن ایک پیگ، بہروز سبزواری کا انکشاف

عمران خان پیتے ہیں لیکن ایک پیگ، بہروز سبزواری کا انکشاف

(ویب ڈیسک ) معروف لیجنڈری اداکار بہروز سبزواری نے  انکشاف کیا ہے کہ   بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان شراب پیتے ہیں تاہم انہوں نے  ایک ڈرنک سے زیادہ کبھی نہیں پی۔

پاکستان کے معروف و لیجنڈری اداکار بہروز سبزواری نے ایک پوڈ کاسٹ  میں بانی چیئرمین پاکستان تحریک انصاف سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ   آپ لکھ لیں عمران خان  جیتے گا کیونکہ وہ سچا ہے۔

انہوں نے کہا کہ  میں نے شوکت خانم میں سابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے ساتھ 24 سال گزارے ہیں ۔

بہروز سبزواری نے   کہا کہ   عمران خان پر الزام لگایا جاتا ہے کہ وہ کوکین لیتا ہے ، انہوں نے انکشاف کیا کہ ایک دفعہ سے زیادہ عمران خان کیساتھ شراب پی ہے، خان صاحب نے  ایک ڈرنک سے زیادہ کبھی نہیں پی ۔

Watch Live Public News