ایودھیا میں رام مندر کے حلقے فیض آباد میں بی جے پی کو شکست

ایودھیا میں رام مندر کے حلقے فیض آباد میں بی جے پی کو شکست

(ویب ڈیسک )علی رضا: ایودھیا میں رام مندر کے حلقے فیض آباد میں بی جے پی کو عبرت ناک  شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

خیال رہے کہ   نریندر مودی نے چند ماہ پہلے اس علاقے میں متنازع رام مندر کا افتتاح کیا تھا۔

بھارتی جنتا پارٹی( بی جے پی )  کے امیدوار اور موجودہ ایم پی  للو سنگھ  نے اتر پردیش کے فیض آباد ( جس حلقے میں رام مندر تعمیر کیا گیا ہے)  سے سماج وادی پارٹی کے امیدوار اودھیش پرساد  سے ہار گئے ہیں۔

اس حوالے سے  ماہرین کا کہنا ہے کہ ریاست میں دلت ووٹوں نے اپوزیشن اتحاد کی حمایت کی اور ترقی اور بے روزگاری کے مسائل نے مذہب کو پیچھے چھوڑ دیا۔

Watch Live Public News

کونٹینٹ پروڈیوسر