جیلوں کو اصلاحی مراکز میں تبدیل کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے، رانا منان خان

جیلوں کو اصلاحی مراکز میں تبدیل کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے، رانا منان خان

(ویب ڈیسک ) چیئرپرسن ٹاسک فورس رانا منان خان کا کہنا  ہے کہ جیلوں کو اصلاحی مراکز میں تبدیل کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے، جیل اسٹاف کی تربیت اور فلاح و بہبود کے پروگرامز شروع کر رہے ہیں۔

محکمہ داخلہ میں وزیراعلی پنجاب کے جیل ریفارمز وژن پر عملدرآمد بارے جائزہ اجلاس ہوا،جس کی صدارت چیئرمین  ٹاسک فورس رانا منان خان نے کی۔اجلاس میں ایڈیشنل سیکرٹری پریزن عاصم رضا، آئی جی جیل خانہ جات میاں فاروق نذیر و دیگر افسران نے شرکت کی۔

اجلاس میں  جیل انفراسٹرکچر، طبی سہولیات، خوراک کے معیار اور جیل انڈسٹری کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔

اس موقع پر چیئرمین ٹاسک فورس رانامنان خان نے کہا کہ جیلوں کو اصلاحی مراکز میں تبدیل کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے، پنجاب کی جیلوں میں قیدیوں کی فنی تربیت کیلئے جامع پروگرام پر عملدرآمد جاری ہے، جیل اسٹاف کی تربیت اور فلاح و بہبود کے پروگرامز شروع کر رہے ہیں۔

چیئرمین ٹاسک فورس نے کہا کہ  وزیراعلی پنجاب جیل ریفارمز ایجنڈے کے مطابق میرٹ پر جیل عملے کی تعیناتی کی جا رہی ہے، قیدیوں کے لواحقین کیلئے پہلے مرحلے میں کوٹ لکھپت اور نارووال جیل میں الیکٹرک گاڑیاں فراہم کر دی گئیں، گرمی کے موسم میں لواحقین کو ریسیپشن ایریا تک جانے میں سہولت ہوگی۔

انہوں نے ہدایت جاری کیں کہ پنجاب بھر کی جیلوں میں عملے کی بائیو میٹرک حاضری یقینی بنائی جائے۔

Watch Live Public News