(ویب ڈیسک ) انٹرنیشل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی جانب سے ٹی ٹوئنٹی پلیئرز رینکنگ جاری کردی گئی ہے۔
نئی ٹی ٹوئنٹی پلیئرز رینکنگ کی ٹاپ ٹین میں کوئی پاکستانی کھلاڑی شامل نہیں ہے۔نئی رینکنگ کی تحت آسٹریلیا کے ٹریوس ہیڈ کا پہلا نمبر ہے ، بھارت کے ابھیشیک شرما دوسرے ، انگلش بلے باز فل سالٹ کا تیسرا نمبر ہے۔
نئی رینکنگ کے مطابق قومی ٹیم کے بلے بازبابراعظم تین درجے تنزلی کے باعث 12 ویں نمبر پر چلے گئے ہیں جبکہ محمد رضوان ایک درجہ تنزلی کے بعد 13 ویں نمبر پرپہنچ گئے ہیں۔
نئی رینکنگ کے تحت وکٹ کیپر بیٹر محمد حارث 30ویں نمبر پر آگئے ہیں جبکہ حسن نواز 57 درجے بہتری کے بعد 46 نمبر پر ہیں ۔ صائم ایوب کا 61 واں اور ٹی ٹوئنٹی کپتان سلمان علی آغا 42 درجے ترقی کے بعد 76 ویں نمبر پر آگئے ہیں ۔