پاکستان کی بڑی سفارتی کامیابی،  سلامتی کونسل کی انسداد دہشتگردی کمیٹی کا نائب صدر منتخب

پاکستان کی بڑی سفارتی کامیابی،  سلامتی کونسل کی انسداد دہشتگردی کمیٹی کا نائب صدر منتخب

(ویب ڈیسک ) پاکستان سلامتی کونسل کی 15 رکنی ادارہ انسداد دہشت گردی کمیٹی کا نائب صدرمنتخب ہوگیا۔

۱- پاکستان نے ایک اور اہم عالمی سفارتی کامیابی اپنے نام کر لی ہے۔ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے پاکستان کو 2025 کے لیے انسداد دہشت گردی کمیٹی (Counter-Terrorism Committee - CTC) کا وائس چیئرمین منتخب کر لیا ہے۔ 
۲- یہ تقرری عالمی برادری کا پاکستان پر بڑھتے ہوئے اعتماد اور دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی سنجیدہ کاوشوں کا اعتراف ہے۔

۳- یہ تاریخی لمحہ اس وقت آیا ہے جب پاکستان اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا غیر مستقل رکن ہے، جو کہ عالمی امن کے لئے اسکی کوششوں کا ٹھوس ثبوت  ہے۔

۴- پاکستان کو طالبان پابندیوں کی کمیٹی (1988 Sanctions Committee) کا چیئرمین بھی بنا دیا گیا ہے۔ یہ کمیٹی ان افراد اور تنظیموں پر پابندیاں عائد کرتی ہے جو طالبان سے منسلک ہوں، اور اس کی قیادت کا  ملنا پاکستان کی خطے میں  موثر سفارت کاری کا 
مظہر ہے۔
۵- پاکستانُ    کی کوششوں کا عالمی سطح پر اعتراف بھارتی وفود کی کوششوں کی ناکامی کا کھلا ثبوت ہے۔ ۳۴ ملکوں کے دورے کے باوجود بھارت کسی ملک کو بھی پاکستان کے خلاف قائل نہیں کر سکا۔
۶- مودی حکومت کی عالمی سطح پر پے درپے ناکامیاں اسے اندرونی محاز پر بھی کمزور کر رہی ہیں۔ کانگرس اور دوسری اپوزیشن پارٹیوں کی جانب سے مودی حکومت سے پہلگام اور اسکے بعد  سفارتی ناکامی۔ پر لوک سبھا کا اجلاس بلانے کا مطالبہ زور پکڑ رہا ہے ۔
۸- پاکستان کا ان اہمُ عہدوں کے لئے چناو  اس بات کا ثبوت ہیے کہ پاکستان اب صرف خطے کا نہیں بلکہ عالمی منظرنامے کا ایک مؤثر اور ذمے دار کردار بن چکا ہے۔ اور انسداد دہشت گردی کے میدان میں پاکستان کی قربانیاں، پالیسیوں اور سفارتی حکمت عملی کو دنیا بھر میں سراہا جا رہا ہے۔

Watch Live Public News