پاکستان اور امریکا کے تعلقات نئے دور میں داخل ہو رہے ہیں:وزیراعظم

پاکستان اور امریکا کے تعلقات نئے دور میں داخل ہو رہے ہیں:وزیراعظم

ویب ڈیسک:اسلام آبا دمیں امریکی سفارتخانے میں امریکہ کی آزادی کی سالگرہ کی تقریب، وزیراعظم شہباز شریف نے کہا امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور عوام کو آزادی کی مبارکباد پیش کرتا ہوں، دونوں ممالک کے تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کیلئے پرعزم ہیں۔

امریکا کی آزادی کی 249ویں سالگرہ کی تقریب کے موقع پر اسلام آباد میں وزیراعظم شہبازشریف نے تقریب سے خطاب کیا، وزیرداخلہ محسن نقوی بھی تقریب میں موجود ہیں، وزیراعظم نے کہا امریکا کے درمیان تاریخی تعلقات ہیں, امریکا کو 249 یوم آزادی کی مبارکباد پیش کرتاہوں ،پاکستانی عوام کی جانب سے امریکی عوام کو مبارکباد دیتا ہوں ، پاکستان اور امریکا کے تعلقات نئے دور میں داخل ہو رہے ہیں.

وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ دونوں ملکوں کے تعلقات مضبوط بنانے کے لے پر عزم  ہیں ، دونوں ملک جمہوریت روایات اور آئین کی بالا دستی پر یقین رکھتے ہیں، امریکا پہلا ملک ہے جس نے پاکستان کو 1947 میں تسلیم کیا۔
امریکا اور پاکستان دوستی کے نئے رشتے میں داخل ہورہے ہیں ، امریکا اور پاکستان میں 1950 میں شراکت داری شروع ہوئی، پاکستان میں ڈیموں کی تعمیر میں امریکا نے تعاون کیا۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پہلگام واقعہ بھارت کا فالس فلیگ آپریشن تھا، پاکستان اور بھارت کی جنگ 4 دن جاری رہی،بھارت پہلگام واقعہ کے ثبوت دنیا کونہیں دکھا سکا۔
پاکستان نے بھارت کے 6 طیارے مار گرائے،بھارت نے پاکستان کی شہری آبادی اور بچوں کو نشانہ بنایا، پاکستان نے بھارتی جارحیت کے جواب میں اپنے دفاع کا حق استعمال کیا۔
  پاکستان کے بھرپور جواب پر جنگ بندی کی پیش کش ہوئی ، امریکی دوستوں نے خلوص سے کہا پاکستان کو تحمل کامظاہرہ کرناچاہیے، پاکستان نے امن کیلئے سیز فائر کی درخواست قبول کی۔

وزیراعظم نے قیام امن کیلئے امریکی صدر کے کردار کی تعریف کی، کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کولڈ وار، اور ہاٹ وار کے خلاف ہیں۔ 

امریکی صدرنے پاکستان اور بھارت پرتجارت اور سرمایہ کاری کیلئے زوردیا،صدر ٹرمپ نے بلاشبہ ثابت کردیا وہ امن کے پیامبر ہیں۔

Watch Live Public News