(ویب ڈیسک ) سکیورٹی فورسز کی جانب سے خیبرپختونخوا میں2 مختلف کارروائیاں میں 4 خوارج ہلاک کردیے ہیں۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کے مطابق ڈی آئی خان میں آپریشن کے دوران 2 خوارج مارے گئے،شدید فائرنگ کے تبادلے میں خوارج کو ہلاک کیا گیا۔
ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ مہمند ضلع میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران مزید 2 خوارج ہلاک کیے گئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک دہشتگردوں سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کرلیا گیا ہے،مارے گئے خوارج متعدد دہشتگرد کارروائیوں میں ملوث تھے۔
ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ علاقے میں دیگر خوارج کے خاتمے کیلئے کلیئرنس آپریشن جاری ہے، سیکیورٹی فورسز کا دہشتگردی کے خلاف آپریشن بلا تعطل جاری رہے گا، ’’عزمِ استحکام‘‘ کے تحت انسداد دہشتگردی مہم پوری قوت سے جاری ہے،پاکستان سے بیرونی سرپرستی یافتہ دہشتگردی کے خاتمے تک کارروائیاں جاری رہیں گی۔