اننت امبانی کی پری ویڈنگ تین روزہ عظیم الشان جشن کا رنگین اختتام

اننت امبانی کی پری ویڈنگ تین روزہ عظیم الشان جشن کا رنگین اختتام
سورس: ویب ڈیسک

 ویب ڈسیک: اننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ کی جام نگر میں شادی سے پہلے کی تقریبات میں ایک ہی چھت کے نیچے زندگی کے تمام شعبوں سے تعلق رکھنے والی مشہور شخصیات شامل تھیں۔ 

ایشیا کے امیر ترین شخص کی جانب سے دی گئی شادی کی تقریب میں شرکت کے لیے دنیا کے متعدد بااثر افراد نے کی شرکت۔

 بین الاقوامی اسٹارز، سیاسی شخصیات، بزنس ٹائیکونز اور بالی ووڈ کے حلقوں کی اہم شخصیات نے جام نگر میں اننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ کی پری ویڈنگ تقریبات میں شرکت کی اور پروگرام کو چار چاند لگا دیئے۔

دلجیت دوسانجھ

بھارت کے صوبہ پنجاب سے تعلق رکھنے والے ایسے گلوکار و اداکار جو کہ صرف ہندستان میں مشہور نہیں ہیں بلکہ پوری دنیا میں ان کے چاہنے والے موجود ہیں ۔ 

انہوں نے ایک بہترین پرفامنس دی اننت امبانی کی پری ویڈنگ تقریب میں کہ خود دلہے میاں ہی دلجیت کی پرفارمنس ختم ہونے پر یہ کہنے کیلئے مجبور ہوگئے کہ پلیز 20 منٹ اور اپنی پرفارمنس جاری رکھیں۔

اگر بات کی جارہی ہے سنگرز کی پرفامنس کی تو دوسری جانب مدعو کئے گئے مہمانوں کے ملبوسات بھی قابلِ دید تھے۔ ملبوسات پر بات اس لئے کی جارہی ہے کہ مکیش امبانی نے اپنے بیٹے کی شادی پر صرف ہندوستان سے ہی نہیں بلکہ  پوری دنیا سے مشہور شخصیات کو مدعو کیا تھا ۔

ایکن نے اننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ کی پری ویڈنگ میں پرفارم کیا

اننت امبانی کی شادی سے پہلے کی تقریبات میں، سپر اسٹار شاہ رخ خان نے بین الاقوامی گلوکار ایکن کے ساتھ رقص کیا جب انہوں نے ان کی فلم را ون سے اپنا بلاک بسٹر کانا "چھمک چھلو" گایا۔ 

 سامنے آنے والی ویڈیوز میں دیکھا گیا ہے کہ ایکن مشہور شخصیات کو اسٹیج پر مدعو کرتے ہیں گلوکار نے رادھیکا مرچنٹ اور اننت امبانی کو بھی اس میں شامل ہونے کو کہا۔ جب ’’چمک چلو‘‘ چلنا شروع ہوا تو شاہ رخ اپنے ڈانسنگ موڈ میں پھسل گئے۔

مکیش اور نیتا امبانی کی پرفامنس

اپنے بیٹے کی پری ویڈنگ تقریب میں مکیش اور نیتا امبانی نے بھی اس گانے پر پرفارم کیا 'پیار ہوا اقرار ہوا' ۔ یہ والدین کی خوشی تھی اپنے بیٹے کے لئے جو انہوں نے پرفارمنس کے ذریعے دکھائی۔