مناہل ملک کے ’لال پری‘ گانےپر ڈانس کی سوشل میڈیا پر دھوم

مناہل ملک کے ’لال پری‘ گانےپر ڈانس کی سوشل میڈیا پر دھوم
کیپشن: مناہل ملک کا ’لال پری‘ گانےپر ڈانس کی سوشل میڈیا پر دھوم

ویب ڈیسک: مشہور ٹک ٹاکر اور ماڈل مناہل ملک ایک بار پھر خبروں کی زینت بن گئیں،اس بار ان کا ’ لال پریگانے پر کیا گیا ڈانس ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ویڈیو میں مناہل ملک کو سرخ لباس میں گانے کی دُھن پر دلکش انداز میں رقص کرتے دیکھا جا سکتا ہے، جو مداحوں کو بے حد بھایا۔

سوشل میڈیا صارفین نے مناہل کے رقص کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ”یہ نہ صرف ایک خوبصورت پرفارمنس تھی بلکہ اس نے گانے میں نئی جان ڈال دی“۔

خیال رہے کہ مناہل ملک پہلے بھی اپنے بولڈ انداز، فوٹوشوٹس اور متنازع بیانات کی وجہ سے خبروں میں رہ چکی ہیں۔

Watch Live Public News