آئی فون خریدنے والوں کیلئے اچھی خبر،کمپنی کا سستا ترین فون

آئی فون خریدنے والوں کیلئے اچھی خبر،کمپنی کا سستا ترین فون
کیپشن: Iphone
سورس: web desk

ویب ڈیسک: ٹیکنالوجی کی دنیا میں آئے روز حیرت انگیز ایجادات ہورہی ہیں، دنیا کی بڑی بڑی موبائل فون کمپنیز میں ایک دوسرے سے سبقت لے جانے کی دوڑ لگی ہوئی ہے اس حوالے سے ایپل کمپنی نے سستاترین موبائل فون متعارف کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق امریکی ٹیکنالوجی کمپنی ایپل  کی جانب سے نئے سستے ترین آئی فون ایس ای کی تیاری پر کام کیا جا رہا ہے۔ایک رپورٹس میں بتایا گیا تھا کہ آئی فون ایس ای 4 کے ڈسپلے کے لیے او ایل ای ڈی پینل استعمال کیا جائے گا۔ فون کے کمپیوٹر ایڈڈ ڈیزائن (سی اے ڈی) کے خاکے جاری کیے گئے ہیں جن کو دیکھ کر عندیہ ملتا ہے کہ اس نئے فون کا فرنٹ آئی فون 14 سے ملتا جلتا ہوگا۔مگر فون کے بیک پر 2 کی بجائے صرف کیمرا ہوگا۔

اب ایک نئی لیک میں اس فون کا ڈیزائن سامنے آیا ہے۔ابھی یہ واضح نہیں کہ فون کے بیک پر 2022 کے آئی فون ایس ای 3 کی طرح 12 میگا پکسل کیمرا ہوگا یا اس بار زیادہ طاقتور کیمرا ڈیوائس کا حصہ بنایا جائے گا۔

ایپل کی جانب سے نئے آئی فون ایس ای کی تیاری پر اب تک کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا تو یہ کہنا مشکل ہے کہ یہ ڈیزائن کس حد تک درست ہو سکتا ہے۔

مختلف رپورٹس کے مطابق آئی فون ایس ای 4 کو 2025 میں متعارف کرائے جانے کا امکان ہے، مگر یہ اس سے قبل بھی سامنے آسکتا ہے۔

یاد رہے کہ ابھی آئی فون ایس ای (2022) اس کمپنی کا سستا ترین فون ہے، جو 429 ڈالرز میں فروخت کیا جا رہا ہے۔