وزیر اعظم کی تقریب حلف برداری ،مریم نواز کی آرمی چیف سے ملاقات

(ویب ڈیسک ) وزیر اعلی ٰ پنجاب مریم نواز کی   آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے ایوان صدر میں ملاقات ہوئی۔

ایوان صدر میں وزیراعظم   شہباز شریف کی تقریب حلف برداری کے دوران   مریم نواز کی چیف آف آرمی سٹاف جنرل سید عاصم منیر اور  چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا سے ملاقات ہوئی۔

واضح رہے کہ   نومنتخب وزیراعظم شہباز شریف نے  آج اپنے منصب کا حلف اٹھالیا ہے۔صدر مملکت عارف علوی نے نو منتخب وزیراعظم شہباز شریف سے حلف لیا۔

تقریب میں غیر ملکی سفارتکار، سینئر سرکاری حکام اور سیاسی جماعتوں کے رہنما شریک  تھے،  تقریب میں جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا، آرمی چیف جنرل عاصم منیر بھی شریک ہوئے۔

اس کے علاوہ آصف زرداری، نوازشریف، بلاول بھٹوزرداری، وزیراعلیٰ مریم نواز، مراد علی شاہ اور سرفراز بگٹی  بھی شریک  تھے۔

وزیراعظم شہبازشریف کی حلف برداری کے بعد وزیراعظم ہاؤس میں مسلح افواج کی جانب سے انہیں گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔