ویب ڈیسک: ایرانی سرکاری میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ خلیج فارس میں امریکا کا سب سے بڑا ریڈار ایرانی میزائل حملوں میں تباہ ہوگیا۔
رپورٹس کے مطابق یہ ریڈار پورے مشرق وسطیٰ کی نگرانی کے قابل تھا، اس کی رینج تقریباً 5 ہزار کلومیٹر تھی اور اس کی قیمت ایک ارب ڈالر سے زائد بتائی جاتی ہے۔
دوسری جانب امریکی سینٹرل کمانڈ( سینٹ کام) نے کہا ہے کہ ایرانی حکومت خطے میں حملوں کے لیے موبائل لانچر استعمال کر رہی ہے۔
سینٹ کام کے بیان کے مطابق ایران میزائل فائر کر کے پورے خطے کو نقصان پہنچانے کی کوشش کر رہا ہے، جبکہ امریکی فوج ان خطرات کو ختم کرنے کے لیے کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہے۔