مشرق وسطی میں کشیدگی: پاکستان میں 25 دن سے زائد کے ایندھن موجود ہے، ذرائع

مشرق وسطی میں کشیدگی: پاکستان میں 25 دن سے زائد کے ایندھن موجود ہے، ذرائع

(ویب ڈیسک) ذرائع کا کہناہے کہ ایندھن کے دو جہازوں کی پاکستان آمد سے صورتحال مزید حوصلہ افزا ہو جائے گی ۔

مشرق وسطی میں کشیدگی کے بعدپاکستان میں ایندھن کے بحران کے معاملہ، پاکستان میں 25 دن سے زائد کے ایندھن موجود ہے ۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ایندھن کے دو جہازوں کی پاکستان آمد سے صورتحال مزید حوصلہ افزا ہو جائے گی ۔

وزیر اعظم کی جانب سے قائم کی جانے والی کمیٹی مسلسل نگرانی کر رہی ہے۔ اوگرا کی جانب سے او ایم سیز 20 دن کا ذخیرہ رکھنے کی پابند ہی۔ 

ذرائع کا کہنا ہے کہ   مشرق وسطی کی صورتحال کے تناظر میں پاکستان نے دو ماہ سے ذخیرہ بڑھانا شروع کیا ،جنوری کے ماہ میں او ایم سیز نے 25 دن کا ایندھن ذخیرہ کر لیا تھا ،فروری کے ماہ میں پاکستان نے مزید تین دن کا ایندھن ذخیرہ کر لیا تھا ، پاکستان کا یومیہ 4 لاکھ 35 ہزار بیرل  سے زائد ایندھن درکار ہوتا ہے ۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ  مقامی طور پر 70 ہزار بیرل  سے زائد تیل کی پیداوار حاصل کی جاتی ہے ، پاکستان یومیہ 1 لاکھ 45 ہزار بیرل پٹرول درآمد کرتا ہے ، پاکستان یومیہ 90 ہزار بیرل ڈیزل درآمد کرتا ہے، پاکستان تقریباً 2 لاکھ بیرل کروڈ آئل درآمد کرتا ہے ۔ 

ذرائع کے مطابق پاکستان کو سعودی عرب کی بندگارہ یانبو سے ایک جہاز ایندھن کی یقین دہانی کرائی گئی ہے ۔ پاکستان کو ایڈناک سے بھی ایک جہاز ایندھن ملنے کی توقع ہے ، ایڈناک سے ملنے والا جہاز فجیرہ  کی بندرگاہ سے پاکستان آئے گا۔

Watch Live Public News