(ویب ڈیسک ) اسرائیلی وزیر دفاع نے شہید آیت اللہ سید علی خامنہ ای کے بعد ان کے ہر جانشین کو نشانہ بنانے کی دھمکی دیدی۔
اسرائیل کے وزیر دفاع کاٹز نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ شہید آیت اللہ سید علی خامنہ ای کےکسی بھی جانشین کو نشانہ بنانے کیلئے اسرائیلی وزیراعظم نین یاہو اور انہوں نے فوج کوتیار رہنےکی ہدایت کردی ہے۔
اسرائیلی وزیر دفاع نے کہا ہے کہ امریکی شراکت داروں کےساتھ مل کر ایرانی حکومت کےخلاف آپریشن جاری رکھیں گے۔