ویب ڈیسک: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے نیشنل ٹی 20 کپ کے شیڈول اور اسکواڈز کا باضابطہ اعلان کر دیا ہے۔
23 میچز پر مشتمل ٹورنامنٹ 7 سے 18 مارچ تک پشاور میں کھیلا جائے گا۔ ایونٹ میں 10 ریجنل ٹیموں کو دو گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے۔ گروپ اے میں لاہور وائٹس، پشاور، فیصل آباد، کراچی وائٹس اور بہاولپور شامل ہیں، جبکہ گروپ بی دفاعی چیمپئن لاہور بلوز، سیالکوٹ، ملتان، ایبٹ آباد اور کراچی بلوز پر مشتمل ہے۔
پی سی بی اعلامیے کے مطابق گروپ مرحلے اور سیمی فائنلز کے دوران روزانہ دو میچز کھیلے جائیں گے۔ پہلا میچ شام 4:15 بجے جبکہ دوسرا میچ رات 9:15 بجے شروع ہوگا۔
ٹورنامنٹ میں ملک بھر کے باصلاحیت کھلاڑی ایکشن میں نظر آئیں گے اور شائقین کو سنسنی خیز مقابلوں کی توقع ہے۔