(ویب ڈیسک ) حکومت پارلیمنٹ کا ان کیمرہ اجلاس بلانے پر غور کر رہی ہے۔
وزیراعظم کی زیرصدارت پارلیمانی اور سیاسی رہنماوں کے اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔ذرائع کے مطابق مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ خطے کی بدلتی صورتحال پر پارلیمان کو اعتماد میں لیا جائے۔
انہون نے تجویز دی کہ سیاسی رہنماوں کو پارلیمنٹ کے اندر بریفنگ دی جائے۔، مولانا فضل الرحمان کی تجویز، زرائع
ذرائع کا کہنا ہے کہ چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی نے مولانا فضل الرحمان کی دی گئی تجویز کی تائید کردی۔
شرکاء نے وزیر اعظم کہا کہ ماضی میں بھی پیش آنے والے واقعات پر پارلیمنٹ کو اعتماد میں لیا جاتا رہا ہے۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ وزیراعظم نے ان کیمرہ اجلاس بلانے سے متعلق اتحادیوں اور مولانا سے وقت مانگ لیا۔
وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ اجلاس بلانے کے حوالے سے مشورہ کرلیتے ہیں۔