شمالی وزیرستان : سیکیورٹی فورسز ، دہشتگردوں میں فائرنگ ،3 دہشتگردہلاک،6 سپاہی شہید

شمالی وزیرستان : سیکیورٹی فورسز ، دہشتگردوں میں فائرنگ ،3 دہشتگردہلاک،6 سپاہی شہید
راولپنڈی : شمالی وزیرستان میں دہشتگردوں سے مقابلے میں 3 دہشت گرد ہلاک جبکہ پاک فوج کے 6 اہلکار شہید ہوگئے ہیں. پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے دیردونی میں سکیورٹی فورسز اور دہشتگردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں پاک فوج کے 6 سپاہی شہید ہو گئے ہیں ۔ آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز نے دہشتگردوں کو مؤثر جواب دیا اور فائرنگ کے تبادلے میں 3 دہشتگرد مارے گئے جبکہ 2 دہشتگرد زخمی بھی ہوئے۔ ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ شہدا میں حوالدار سلیم خان، نائیک جاوید اقبال، سپاہی نذیر خان، سپاہی حضرت بلال، سپاہی سید رجب حسین، سپاہی بسم اللہ جان شامل ہیں۔ آئی ایس پی آر کے مطابق دہشتگردوں کے خاتمے کے لیے علاقے کی کلیئرنس جاری ہے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔