پاکستان کا منہ توڑ جواب،بھارتی پرچم بردار بحری جہازوں کا بندرگاہوں پر داخلہ بند

پاکستان کا منہ توڑ جواب،بھارتی پرچم بردار بحری جہازوں کا بندرگاہوں پر داخلہ بند
کیپشن: پاکستان کا منہ توڑ جواب،بھارتی پرچم بردار بحری جہازوں کا بندرگاہوں پر داخلہ بند

ویب ڈیسک: پاکستان نے بھارت کو منہ توڑ جواب دیتے ہوئے بھارتی پرچم بردار بحری جہازوں کا پاکستانی بندرگاہوں پر داخلہ فوری طور پر بند کر دیا۔

 تفصیلات کے مطابق اس حوالے سے وزارت بحری امور نے باضابطہ حکم نامہ جاری کر دیا، جس کے تحت بھارتی پرچم بردار بحری جہازوں کا پاکستانی بندرگاہوں پرداخلہ فوری طور پر بند کردیا گیا ہے۔

وزارت بحری امور کے مطابق کوئی پاکستانی پرچم بردار بحری جہاز بھی بھارتی بندرگاہوں کا رخ نہیں کریں گے۔ 

یاد رہے کہ بھارت نے پاکستان سے براہ راست اور بالواسطہ ہر طرح کی درآمدات پر پابندی لگانے کا اعلان کیا تھا۔

بھارتی حکومت نے پاکستان سے کوئی خط اور پارسل بھی وصول کرنے پر پابندی لگا دی تھی اور فیصلہ کیا تھا کہ پاکستانی جھنڈے کا حامل کوئی جہاز کسی بھارتی بندرگاہ پر لنگر انداز نہیں ہوگا۔

Watch Live Public News