پہلگام حملہ:لائیو پروگرام میں مودی اور بھارتی میڈیا کالاشوں پر ووٹ لینےکاکھیل بے نقاب

پہلگام حملہ:لائیو پروگرام میں مودی اور بھارتی میڈیا کالاشوں پر ووٹ لینےکاکھیل بے نقاب
کیپشن: پہلگام حملہ:لائیو پروگرام میں مودی اور بھارتی میڈیا کالاشوں پر ووٹ لینےکاکھیل بے نقاب

ویب ڈیسک: بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی اور بھارتی میڈیا کا پلوامہ حملے جیسے حساس واقعے کو انتخابی مفادات کے لیے استعمال کرنے کا مکروہ چہرہ ایک ٹی وی پروگرام میں بے نقاب ہو گیا۔

تفصیلا ت کے مطابق پہلگام حملے کے بعد لائیو پروگرام میں مودی اور بھارتی میڈیا کا لاشوں پر ووٹ لینےکا کھیل بے نقاب ہوگیا۔

ذرائع کا کہناہے کہ پلوامہ فالس فلیگ حملے کے نتیجے میں ہلاک بھارتی فوجیوں کی لاشوں پر ووٹ لینے کا مودی کا کھیل بےنقاب ہوا،ٹی وی پروگرام میں کانگریس رہنما کی جانب سے مودی کی تقریر کا ویڈیوکلپ چلا کر مودی اور بھارتی میڈیا کے منہ پر طمانچہ ہے۔بی جے پی کی آلہ کار پروگرام اینکر مودی کا دفاع کرتی رہی مگر ناکام رہی،کانگریسی رہنما کی جانب سے ویڈیو چلاتے ہی اینکرپرسن کو سانپ سونگھ گیا۔

ذرائع کا کہناہے کہ ویڈیو میں مودی کی جانب سے پلوامہ کے شہدا کو ہتھیار بنا کر ووٹ کی اپیل کرتے دیکھا جاسکتا ہے، مودی کا گھناؤنا چہرہ بھارت سمیت دنیا کے سامنے بے نقاب ہوگیا، مودی سرکار کا اپنے ہلاک فوجی جوانوں کے نام پر سیاست کا گندا کھیل منظر عام پر آگیا۔

سیاسی ماہرین کا کہناہے کہ   مودی بھارتی قوم کے جذبات بھڑکا کر سیاست کا دھندہ کرتا ہے،ٹاک شو میں موجود اینکر اور وزرا کے چہروں پر سوالیہ نشان دیکھنے لائق تھے۔

Watch Live Public News