پاکستانی خاتون سےشادی کرنےپربھارتی سی آر پی ایف اہلکارملازمت سے فارغ

پاکستانی خاتون سےشادی کرنےپربھارتی سی آر پی ایف اہلکارملازمت سے فارغ
کیپشن: پاکستانی خاتون سےشادی کرنےپربھارتی سی آر پی ایف اہلکارملازمت سے فارغ

ویب ڈیسک: بھارت میں مرکزی نیم فوجی دستے سی آر پی ایف کے ایک اہلکار کو پاکستانی خاتون سے شادی کو مبینہ طور پر خفیہ رکھنے کے الزام میں ملازمت سے برطرف کر دیا گیا۔

میڈیارپورٹ کے مطابق جموں و کشمیر سے تعلق رکھنے والے منیر احمد نے 2017 میں سی آر پی ایف میں شمولیت اختیار کی تھی۔ گزشتہ سال انہوں نے مینل خان نامی پاکستانی خاتون سے آن لائن شادی کی، جو رواں برس فروری میں مختصر ویزے پر بھارت پہنچیں۔

بھارتی حکام کا دعویٰ ہے کہ منیر احمد نے شادی کی اطلاع اپنے ادارے کو نہیں دی اور ویزا ختم ہونے کے باوجود اپنی اہلیہ کو بھارت میں رہائش میں مدد فراہم کی، جسے ملکی سلامتی کے لیے خطرہ قرار دیا گیا۔

تاہم منیر احمد نے الزامات کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے 2024 میں باضابطہ اجازت حاصل کی تھی اور تمام مطلوبہ قانونی تقاضے پورے کیے۔ انہوں نے ملازمت سے برطرفی کو عدالت میں چیلنج کرنے کا اعلان بھی کیا ہے۔

دریں اثنا، بھارتی عدالت نے پاکستانی خاتون مینل خان کو وطن واپسی سے قبل 10 دن کی مہلت دے دی ہے، حالانکہ ابتدائی طور پر انہیں فوراً ملک چھوڑنے کا حکم جاری کیا گیا تھا۔

Watch Live Public News