(ویب ڈیسک ) سکھ برادری نےدوٹوک اعلان کیا ہے کہ بھارت کا پہلگام حملہ سراسر فالس فلیگ ہے۔
سکھ برادری نے بھارت کے جھوٹے بیانیے کو جڑ سے اکھاڑ دیا اور پاکستان کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کیا ہے۔سکھ برادری کا کہنا ہے کہ بھارت نے جو پہلگام ڈرامہ کیا ہے اس کا مقصد پاکستان پر جنگ مسلط کرنا ہے،اگر بھارت نے پاکستان پر حملہ کیا تو پاک فوج کے ساتھ کھڑے ہوں گے۔
سکھ برادری کا کہنا ہے کہ پنجاب کی سرزمین دشمن کے لیے نہیں پاک فوج کے لیے لنگر، پانی اور دعائیں حاضر ہیں،اگر پاکستان کی اور گرو صاحب کی دھرتی پر آنچ بھی آئی تو انڈیا کو چھوڑیں گے نہیں، پاکستان ہماری وہ دھرتی ہے جس کی ہم پوجا کرتے ہیں۔اگر جنگ ہوئی تو ہم بھارتی فوج کو پاکستان سے نہیں گزرنے دیں گے، بھارت جنگ کی آڑ میں اپنی ناکامیوں سے توجہ ہٹانا چاہتا ہے۔