دفاعی نظام   ناکام،  یمن سےداغا گیا میزائل  اسرائیل کے مرکزی  ایئر پورٹ پر  آگرا

دفاعی نظام   ناکام،  یمن سےداغا گیا میزائل  اسرائیل کے مرکزی  ایئر پورٹ پر  آگرا

(ویب ڈیسک )اتوار کی صبح یمن سے فائر کیا گیا ایک میزائل اسرائیل کے مرکزی ایئرپورٹ  "بین گوریون ایئرپورٹ" پرآ گرا۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق  ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سڑک پر موجود ڈرائیورز گاڑیاں روک کر چھپنے کی کوشش کر رہے ہیں، جب کہ میزائل گرنے سے سیاہ دھوئیں کا بادل فضا میں بلند ہو رہا ہے۔

اسرائیلی میڈیا کے مطابق دھماکے سے 4افراد زخمی ہوئے، جب کہ 2افراد اس وقت زخمی ہوئے جب وہ پناہ گاہ کی طرف جا رہے تھے۔

اسرائیلی فوج نے تصدیق کی ہے کہ یمن کی جانب  سے داغے گئے میزائل کو روکنے کی متعدد کوششوں کے باوجود اسرائیلی دفاعی نظام اسے تباہ کرنے میں ناکام رہا۔

اسرائیل کے وزیر دفاع  گیلنٹ نے بیان میں کہا: "جو ہمیں مارے گا، ہم اسے سات گنا زیادہ جواب دیں گے۔"

حوثیوں کے عسکری ترجمان  یحییٰ سَری نے ٹی وی پر بیان دیتے ہوئے کہا کہ "اسرائیلی ایئرپورٹ اب فضائی سفر کے لیے محفوظ نہیں رہا۔"

کچھ دیر کے لیے پروازیں معطل رہنے کے بعد ایئرپورٹ کو دوبارہ کھول دیا گیا ہے۔

Watch Live Public News