ویب ڈیسک: سابق وزیراعلیٰ پنجاب اور مسلم لیگ (ق) کے صدر چوہدری پرویز الہٰی نے پیپلز پارٹی میں شمولیت کے حوالے سے پھیلائی جانے والی خبروں کو بے بنیاد قرار دے دیا۔
لاہور میں ایک شادی کی تقریب کے دوران صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو میں پرویز الہٰی سے پی ٹی آئی چھوڑنے کے بارے میں سوال کیا گیا، جس پر انہوں نے واضح کیا کہ پیپلز پارٹی میں شمولیت کی خبریں سراسر غلط ہیں۔
پرویز الہٰی نے کہا میں پارٹی کا صدر ہوں اور پی ٹی آئی کا حصہ ہی رہوں گا۔ پیپلز پارٹی میں شمولیت کے حوالے سے خبریں کسی حقیقت پر مبنی نہیں ہیں۔
یہ بیان ایسی افواہوں کو رد کرنے کے طور پر سامنے آیا ہے جو گزشتہ دنوں سوشل میڈیا اور بعض میڈیا رپورٹس میں گردش کر رہی تھیں۔