طلاق مؤثر ہونے تک بیوی خرچہ لینے کی حقدار ہے، لاہور ہائیکورٹ

طلاق مؤثر ہونے تک بیوی خرچہ لینے کی حقدار ہے، لاہور ہائیکورٹ
کیپشن: طلاق مؤثر ہونے تک بیوی خرچہ لینے کی حقدار ہے، لاہور ہائیکورٹ

ویب ڈیسک: لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی نے کہا ہے کہ جب تک طلاق قانونی طور پر مؤثر نہیں ہو جاتی، بیوی خرچہ حاصل کرنے کی حقدار رہتی ہے۔

یہ سماعت فیصل آباد کے رہائشی سیف اللہ کی درخواست پر ہوئی، جس میں ٹرائل کورٹ کے اس فیصلے کو چیلنج کیا گیا تھا جس کے تحت اسے اپنی سابقہ اہلیہ کو خرچہ ادا کرنا تھا۔

درخواست گزار کے وکیل کے مطابق سیف اللہ نے 2016 میں خورشید بی بی سے شادی کی، تاہم اولاد نہ ہونے کی بنیاد پر دوسری شادی کی اور 2025 میں پہلی بیوی کو طلاق دی۔

جسٹس محسن اختر کیانی نے استفسار کیا کہ کیا دوسری شادی کے لیے پہلی بیوی سے قانونی اجازت لی گئی تھی، اور واضح کیا کہ طلاق کا محض زبانی اظہار یا نوٹس کافی نہیں بلکہ یونین کونسل کے ذریعے جاری سرٹیفکیٹ اور عدت کی مدت کے مکمل ہونے کے بعد ہی طلاق قانونی طور پر مؤثر سمجھی جاتی ہے۔

عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کر لیا ہے، جو بعد میں سنایا جائے گا۔

Watch Live Public News