پہلی سے پانچویں جماعت تک نصاب میں تبدیلیاں کرنے کا فیصلہ

 پہلی سے پانچویں جماعت تک نصاب میں تبدیلیاں کرنے کا فیصلہ
کیپشن: پہلی سے پانچویں جماعت تک نصاب میں تبدیلیاں کرنے کا فیصلہ

ویب ڈیسک: حکومت نے پہلی سے پانچویں جماعت تک کے نصاب میں اہم اصلاحات کا فیصلہ کر لیا ہے۔

نئے تعلیمی سال سے نئے نصاب کو نافذ کیا جائے گا جس میں طلبہ پر تعلیمی بوجھ کم کرنے کے لیے نصاب مختصر کیا جائے گا اور غیر ضروری مواد کو حذف کیا جائے گا۔ نصاب ایڈوائزری بورڈ نے تبدیلیوں کی اصولی منظوری دے دی ہے۔ بورڈ کا موقف ہے کہ ایس ایل اوز (سیکھنے کے اہداف) میں کمی کی جائے گی تاکہ چھوٹے طلبہ پر دباؤ کم ہو اور وہ بہتر انداز میں تعلیم حاصل کر سکیں۔

نئے نصاب میں ڈیجیٹل تعلیم، اخلاقیات اور ماحولیات جیسے موضوعات کو بھی شامل کرنے کی منظوری دی گئی ہے، تاکہ طلبہ کو جدید دور کے تقاضوں سے ہم آہنگ تعلیم دی جا سکے۔

سی ای او پیکٹا کا کہنا ہے کہ اگلے تعلیمی سال کے لیے نئے نصاب پر کام کا آغاز کر دیا گیا ہے اور اصلاحات پر تیزی سے عمل جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ تبدیلیاں جدید تعلیمی معیار کے مطابق کی جا رہی ہیں تاکہ بچوں کی تعلیمی نشوونما میں بہتری آئے۔

Watch Live Public News