2025رول آف لاءانڈیکس: پاکستان کا 130واں نمبر

2025رول آف لاءانڈیکس: پاکستان کا 130واں نمبر
کیپشن: 2025رول آف لاءانڈیکس: پاکستان کا 130واں نمبر

ویب ڈیسک: دنیا بھر میں قانون کی بالادستی کے حوالے سے جاری تازہ رپورٹ میں ڈنمارک کو ایک مرتبہ پھر سب سے زیادہ قانون پسند ملک قرار دیا گیا ہے، جبکہ پاکستان کی پوزیشن 130ویں نمبر پر برقرار رہی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق، ورلڈ جسٹس پروجیکٹ (WJP) نے 2025 رول آف لا انڈیکس جاری کیا ہے، جس میں بتایا گیا ہے کہ دنیا کے 68 فیصد ممالک میں گزشتہ سال کے مقابلے میں قانون کی حکمرانی میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق، ڈنمارک نے مسلسل اپنی پہلی پوزیشن برقرار رکھی، جبکہ ناروے، فن لینڈ اور سویڈن بالترتیب دوسرے، تیسرے اور چوتھے نمبر پر رہے۔

دوسری جانب امریکا کی درجہ بندی 27ویں نمبر پر پہنچ گئی ہے، جبکہ چین نے قدرے بہتری دکھاتے ہوئے 92ویں پوزیشن حاصل کی۔ پاکستان بدستور 130ویں نمبر پر موجود ہے، جب کہ بھارت کی پوزیشن 79ویں رہی۔

فہرست کے نچلے حصے میں وینزویلا 143ویں اور افغانستان 142ویں نمبر پر ہیں۔ روس اور سوڈان نے بھی نمایاں زوال دکھایا ہے۔

ورلڈ جسٹس پروجیکٹ کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ دنیا بھر میں حکومتی طاقت پر چیک اینڈ بیلنس میں کمی اور آمریت کے بڑھتے رجحانات کے باعث قانون کی حکمرانی خطرے میں ہے۔

ماہرین کے مطابق، یہ رپورٹ عالمی سطح پر جمہوریت، انصاف اور شفاف طرز حکمرانی کے لیے ایک تشویشناک اشارہ ہے۔

Watch Live Public News