ڈیوالڈبریوس پاکستان کیخلاف ون ڈے سیریز سے باہر

ڈیوالڈبریوس پاکستان کیخلاف ون ڈے سیریز سے باہر
کیپشن: ڈیوالڈبریوس پاکستان کیخلاف ون ڈے سیریز سے باہر

ویب ڈیسک: پاکستان کیخلاف ون ڈے سیریز سے قبل ساؤتھ افریقہ ٹیم کو بڑا جھٹکا لگ گیا۔ ڈیوالڈ بریوس پاکستان کے خلاف ون ڈے سیریز سے باہر ہوگئے۔

کرکٹ ساؤتھ افریقہ کیجانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق ڈیوالڈ بریوس کندھے کی تکلیف کا شکار ہوئے ہیں۔ ڈیوالڈ بریوس ہفتے کو قذافی اسٹیڈیم میں کندھے کی انجری کا شکار ہوئے۔ 

بیان میں بتایا گیا ہے کہ ڈیوالڈ بریوس بھارت کے خلاف ٹیسٹ سیریز کی تیاری کے لیے پاکستان میں اپنی میڈیکل ٹیم کے ساتھ ری ہیب جاری رکھیں گے۔ تاہم ون ڈے سیریز کے لیے متبادل کھلاڑی کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

Watch Live Public News