ویب ڈیسک: پنجاب حکومت نے عارضی بنیادوں پر طبی ماہرین کی بھرتی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
پنجاب اسمبلی نے لوکم ہائرنگ ایکٹ 2025 منظور کر لیا، جس کے تحت کمیٹی قائم کی جائے گی۔ بل کے متن کے مطابق وزیر سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر پنجاب کمیٹی کے چیئرپرسن ہوں گے۔ سیکرٹری سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر کمیٹی کا حصہ ہوں گے۔ جبکہ 3 فیلڈ ماہرین اور ہیومن ریسورس بھی لوکم پالیسی کمیٹی میں ہوں گے۔
بل کے متن کے مطابق کمیٹی عارضی بھرتیوں کے ٹی او آرز بھی طے کرے گی، بھرتی سے قبل کم از کم 2 اخبارات میں اشتہار دیا جائے گا، عارضی بھرتی ہونے والے مستقل ملازمت کی درخواست نہیں کر سکیں گے۔