(ویب ڈیسک ) ذرائع کے مطابق مجوزہ 27ویں آئینی ترمیم 7نومبر کو سینیٹ میں پیش کیے جانے کا امکان ہے۔
پارلیمانی ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت کا 27 ویں آئینی ترمیم پر پارلیمنٹ میں مفصل بحث کروانے کا فیصلہ کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق مجوزہ 27 ویں آئینی ترمیم 7نومبر کو سینیٹ میں پیش کیے جانے کا امکان ہے۔آئینی ترمیم پر دو ایوانوں میں بحث بھی کرائی جائیگی۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ سینیٹ کا اجلاس چھٹی کے روز بھی جاری رکھنے کی تجویز دی گئی ہے۔آئینی ترمیم پیش ہونے کے بعد متعلقہ کمیٹی کو بھی بھجوائی جائے گی۔
ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ آئینی ترمیم کی10کو نومبر منظوری لئے جانے کاامکان ہے۔ سینیٹ کا اجلاس 10 دن جاری رہنے کا امکان ہے۔