ویب ڈیسک:صدرمملکت آصف علی زرداری کا دوحہ میں سماجی ترقی کے عالمی سربراہی اجلاس سے خطاب، کہا پاکستان کا وژن دوحہ اعلامیہ کی روح سے ہم آہنگ ہے۔
صدرمملکت آصف علی زرداری نے سماجی انصاف، جامع ترقی اور عالمی یکجہتی پر زور دیا، اپنے خطاب میں کہنا تھا کہ غربت کے خاتمے اور سب کے لیے برابری یقینی بنانے کی ضرورت ہے۔
بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام نے 90 لاکھ خاندانوں کو بااختیار بنایا، بی آئی ایس پی عالمی سطح پر بہترین سماجی تحفظ ماڈل کے طور پر تسلیم کیا گیا۔
آئندہ پانچ سال میں خواندگی 90 فیصد تک بڑھانے کا ہدف ہے، ہر بچے کے اسکول جانے کو یقینی بنایا جائے گا۔
نیشنل یوتھ انٹرنشپ اور گرین اینڈ ریزیلینٹ ہاؤسنگ منصوبوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ مینگروو بحالی جیسے فطرت پر مبنی اقدامات سے کلائمیٹ ریزیلینس مضبوط بنائی جا رہی ہے۔
سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزیوں پر صدر زرداری نے گہری تشویش کا اظہار کیا، صدرمملکت آصف علی زرداری کا کہنا تھا کہ پانی کو ہتھیار کے طور پر استعمال کرنا 240 ملین پاکستانیوں کے لیے خطرہ ہے۔
دوحہ اعلامیہ کے نفاذ کے لئے عالمی مالیاتی اصلاحات اور قرضوں میں ریلیف ضروری ہے، دنیا کو وقار، مساوات اور یکجہتی کے تین ستونوں پر متحد ہونا ہوگا۔
صدرمملکت نے مزید کہا کہ فلسطین میں نسل کشی اور فاقہ کشی کی مذمت کرتا ہوں، کشمیر اور فلسطین دونوں جدوجہد انصاف و خودارادیت کی علامت ہیں،ترقی کا مقصد عوام کی بہتری اور خوشحالی ہونا چاہئے۔