وزیرِ اعظم سے برطانیہ کے ممبرانِ پارلیمنٹ کی ملاقات

وزیرِ اعظم سے برطانیہ کے ممبرانِ پارلیمنٹ کی ملاقات
اسلام آباد ( پبلک نیوز) وزیرِ اعظم عمران خان سے برطانیہ کے ممبرانِ پارلیمنٹ کی ملاقات۔ جس میں لارڈ واجد خان، ناز شاہ اور محمد یاسین شامل تھے۔ وفد نے وزیرِ اعظم کو اسلام و فوبیا پر آواز بلند کرنے اور ریاستِ مدینہ کی طرز پر پہلی دفعہ معاشی و سماجی طور پر پس ماندہ طبقات کیلئے سماجی تحفظ و تخفیفِ غربت کے اقدامات اٹھانے پر خراجِ تحسین پیش کیا۔ اس کے علاوہ آزاد کشمیر میں نو منتخب حکومت کے عوامی فلاح کیلئے اٹھائے گئے اقدامات کی بھی تعریف کی۔ ملاقات میں موجودہ حکومت کے مختلف اقدامات، عوام دوست پالیسیوں اور مسئلہ کشمیر کو اجاگر کرنے کے حوالے سے اقدامات پر بات چیت ہوئی۔ وزیرِ اعظم نے کہا کہ نظام حکومت کے حوالے سے ہمارا ماڈل ریاست مدینہ ہے۔ فلاحی ریاست اور قانون کی بالادستی ریاستِ مدنیہ کے سنہری اصول تھے۔ حکومت ملک میں انصاف و قانون کی بالادستی مکمل طور پر قائم کرنے کے لئے اقدامات اٹھا رہی ہے۔ معاشرے کی ترقی کےلئے ضروری ہے کہ معاشرے کے ہر طبقے کی ترقی پر توجہ دی جائے۔

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔