شان ڈِڈی کومبز کو خواتین کیساتھ بدسلوکی کے الزام میں سزا

شان ڈِڈی کومبز کو خواتین کیساتھ بدسلوکی کے الزام میں سزا
کیپشن: شان ڈِڈی کومبز کو خواتین کیساتھ بدسلوکی کے الزام میں سزا

ویب ڈیسک: امریکی ریپر اور کاروباری شخصیت شان ڈِڈی کومبز کو خواتین کے ساتھ بدسلوکی اور جسم فروشی کے الزام میں چار سال اور چند ماہ قید کی سزا سنا دی گئی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق نیویارک کی وفاقی عدالت کے جج ارون سبرامنیئن نے فیصلے میں کہا کہ 55 سالہ کومبز نے اپنی دو سابقہ گرل فرینڈز کاساندرا وینچورا اور جین کو کئی سالوں سے ذہنی اور جسمانی زیادتی کا نشانہ بنایا۔

جج کے مطابق، یہ صرف تفریح یا منشیات کا معاملہ نہیں تھا، بلکہ "غلامی اور ذلت کا ایک نظام" تھا جس نے متاثرین کو خودکشی کے قریب پہنچا دیا۔ کومبز سزا کے دوران عدالت میں خاموش رہے۔

امریکی ریپر کو جولائی 2024 میں مرد جسم فروشوں کو بلانے اور منشیات کے زیر اثر اپنی گرل فرینڈز کے ساتھ جنسی تعلق قائم کرنے پر مجبور کرنے کا مجرم قرار دیا گیا تھا۔ تاہم، وہ دھوکہ دہی اور جنسی اسمگلنگ جیسے سنگین الزامات سے بری ہو گیا۔

خیال رہے کہ کومبز ستمبر 2024 سے حراست میں ہیں اور وہ قید کا یہ وقت سزا میں شمار کیا جائے گا، جس کے بعد انہیں تقریباً تین سال میں رہا کیا جا سکتا ہے۔ سزا سنانے سے قبل انہوں نے متاثرین سے معافی مانگی جبکہ ان کے وکیل نے فیصلے کے خلاف اپیل کا اعلان کیا۔

Watch Live Public News