ہمیں ہار نہیں ماننی چاہیے، کیونکہ عمران خان کبھی ہار نہیں مانیں گے: قاسم خان

ہمیں ہار نہیں ماننی چاہیے، کیونکہ عمران خان کبھی ہار نہیں مانیں گے: قاسم خان
کیپشن: ہمیں ہار نہیں ماننی چاہیے، کیونکہ عمران خان کبھی ہار نہیں مانیں گے: قاسم خان

ویب ڈیسک: پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان کے چھوٹے بیٹے قاسم خان نے سوشل میڈیا پر کہا ہے کہ اپنے 73ویں یومِ پیدائش پر، ہمارے والد اب بھی ایک ڈیتھ سیل میں قید ہیں۔ سابق وزیر اعظم نے 790 دن اپنے خاندان، اپنے ڈاکٹروں اور اپنے وکلاء کے بغیر گزارے، مگر ان کا حوصلہ آج بھی قائم ہے۔

ایکس پلیٹ فارم پر اپنی پوسٹ میں قاسم خان نے پی ٹی آئی کے رہنماؤں اور کارکنوں کو بانی کی رہائی تک متحرک رہنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ " ہمیں ہار نہیں ماننی چاہیے، کیونکہ عمران خان کبھی ہار نہیں مانیں گے۔"

واضح رہے کہ سابق وزیر اعظم کے دونوں بیٹے اپنے والد کی رہائی کیلئے متحرک ہیں۔ اس حوالے سے وہ اکثر سوشل میڈیا پر اپنی پوسٹ میں اُن پارٹی رہنماؤں اور کارکنوں کا حوصلہ بڑھاتے رہتے ہیں جو بانی پی ٹی آئی کی رہائی کیلئے جدوجہد کر رہے ہیں۔

واضح رہے کہ قاسم اور سلیمان اپنے والد کی رہائی کیلئے برطانیہ اور امریکا کے اہم رہنماؤں سے بھی ملاقاتیں کر چکے ہیں۔ دونوں بھائیوں نے امریکی صدر ٹرمپ سے بھی ملاقات کرنے کی کوشش کی لیکن اُن سے ملاقات نہ ہوسکی۔

Watch Live Public News