لاہور چیمبر آف کامرس کا پی ایم ریلیف فنڈ کیلئے خطیر رقم کا عطیہ

لاہور چیمبر آف کامرس کا پی ایم ریلیف فنڈ کیلئے خطیر رقم کا عطیہ
لاہور: لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی جانب سے وزیراعظم فلڈ ریلیف فنڈ کے لئے خطیر رقم عطیہ کی گئی ہے۔ وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ سیلاب کے حوالے سے امدادی کاروائیوں اور بحالی میں تاجر طبقے کا کردار انتہائی اہم ہے۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف سے آج لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے وفد نے میاں نعمان کبیر، صدر لاہور چیمبر آف کامرس، کی سربراہی میں ملاقات کی اور چیمبر کی طرف سے وزیراعظم کو سیلاب زدگان کی مدد اور بحالی کے لئے ایک خطیر رقم کا چیک پیش کیا۔ وزیراعظم نے لاہور چیمبر آف کامرس کے ممبران و عہدیداران کے قومی جزبہ کو سراہتے ہوئے شکریہ ادا کیا۔ اس موقع پر وزیراعظم نے کہا کہ اس مشکل گھڑی میں قومی جزبہ کے ساتھ سیلاب زدگان کی مدد و بحالی کے کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے کر ہی ہم دنیا اور آخرت میں کامیابی حاصل کر سکتے ہیں۔ وزیراعظم نے کہا کہ آج قوم کو پھر سے اسی جذبے کی ضرورت ہے جو 2005 کے زلزلے اور 2010 کے سیلاب کے امدادی کاروائیوں کے دوران دیکھنے میں آیئں۔انہوں نے مزید کہا کہ ہر طبقہ فکر کو اپنا اپنا کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے اور تاجر طبقہ اس سلسلے فعال کردار ادا کر سکتا ہے۔
ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔