اے این پی کے سینیئر رہنما نے سیاست چھوڑنے کا اعلان کردیا

 اے این پی کے سینیئر رہنما نے سیاست چھوڑنے کا اعلان کردیا

ویب ڈیسک: عوامی نیشنل پارٹی ( اے این پی) کے سینیئر رہنما زاہد خان نے سیاست چھوڑنے کا اعلان کردیا۔

تفصیلات کےمطابق اے این پی کے سابق سیکریٹری اطلاعات زاہد خان سیاست سے کنارہ کش ہوگئے, سابق سینیٹر نے بیان میں کہا کہ حالات ایسے بن گئے ہیں کہ سیاست سے علیحدگی اختیار کرلی ہے۔

زاہد خان کا کہنا تھا کہ سیاست میں پیسہ ملوث ہوگیا ہے، ہم نے کبھی پیسے کے لیے سیاست نہیں کی۔ نئی قیادت کی ترجیحات میں ہم نہیں رہے اس لیے خاموشی سے ایک طرف ہوگئے ہیں۔ اس سے قبل اے این پی رہنما حاجی غلام احمد بلور نے بھی انتخابی سیاست سے علیحدگی کا اعلان کیا تھا۔

Watch Live Public News