ملتان سےبری خبر: سیلابی ریلا ریلوے برج تک پہنچ گیا

ملتان سےبری خبر: سیلابی ریلا ریلوے برج تک پہنچ گیا
کیپشن: ملتان سےبری خبر: سیلابی ریلا ریلوے برج تک پہنچ گیا

ویب ڈیسک: دریائے راوی کا سیلابی ریلا ملتان میں ریلوے برج تک پہنچ گیا، جبکہ کبیر والا کے درجنوں دیہات پانی میں ڈوب گئے ہیں۔ تحصیل شجاع آباد میں بھی سیلابی ریلے نے تباہی مچادی، متعدد بستیاں زیرآب آگئیں اور لوگ اپنی مدد آپ کے تحت محفوظ مقامات کی طرف نقل مکانی پر مجبور ہیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ملتان کے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا، ہیلتھ کیمپس میں مریضوں کی عیادت کی اور متاثرین کو آٹے و دیگر اشیائے خورونوش کی فراہمی کی یقین دہانی کرائی۔

دوسری جانب لودھراں میں پانچ بستیوں کے بند ٹوٹنے سے پانی کھیتوں اور فصلوں میں داخل ہوگیا، جس کے باعث کئی دیہات کا زمینی رابطہ منقطع ہوگیا ہے۔

فلڈ فورکاسٹنگ ڈویژن کے مطابق دریائے راوی میں بلوکی کے مقام پر اونچے درجے کا سیلاب ہے، جہاں پانی کی آمد و اخراج ایک لاکھ 14 ہزار 130 کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔ سدھنائی کے مقام پر صورتحال مزید سنگین ہے اور انتہائی اونچے درجے کا سیلاب ہے، پانی کی آمد ایک لاکھ 60 ہزار 580 کیوسک جبکہ اخراج ایک لاکھ 57 ہزار 580 کیوسک ہے۔

اسی طرح جسڑ کے مقام پر درمیانے درجے کا سیلاب ہے، جہاں پانی کی آمد و اخراج 85 ہزار 980 کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔

Watch Live Public News