بھارت کی آبی جارحیت: چناب میں اونچے درجے کا سیلاب، کوٹ مومن میں تباہی

بھارت کی آبی جارحیت: چناب میں اونچے درجے کا سیلاب، کوٹ مومن میں تباہی
کیپشن: بھارت کی آبی جارحیت: چناب میں اونچے درجے کا سیلاب، کوٹ مومن میں تباہی

ویب ڈیسک: بھارت کی آبی جارحیت کے باعث چناب میں اونچے درجے کے سیلابی پانی نے ہر  چیز تہس نہس کر دی۔

ہیڈ مرالہ کے مقام پر پانی کی آمد 4 لاکھ 44 ہزار کیوسک ریکارڈ کی گئی، ہیڈ خانکی کے مقام پر پانی کی آمد 5 لاکھ 58 ہزار کیوسک رہی، ہیڈ تریمہ پر بھی اونچے درجے کے سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی، پانی کی آمد 2 لاکھ 65 ہزار کیوسک ریکارڈ کی گئی۔

کوٹ مومن کے علاقے رامدیانہ میں سیلاب نے شدید تباہی مچادی، گورنمنٹ ایلیمنٹری اسکول سمیت کئی عمارتیں پانی میں ڈوب گئیں، دریائے چناب میں شورکوٹ کے مقام پر اونچے درجے کا سیلاب ہے، جھنگ اور ملتان روڈ کے قریب کئی علاقے زیر آب آگئے، فوج اور ریسکیو ٹیمیں امدادی کارروائیوں میں مصروف ہیں۔

ملتان میں دریائے چناب کا سیلابی پانی پنڈی بھٹیاں کے متعدد علاقوں میں داخل ہوگیا، گورنمنٹ ٹیکنیکل کالج اور تھانہ صدر پولیس پٹرولنگ چوکی بھی زیر آب آگئی۔

چناب کے سیلابی پانی نے کئی بستیوں میں تباہی مچا دی، چشتیاں میں سیلابی پانی نے پوری بستی کو اپنی لپیٹ میں لے لیا، مکین چھتوں پر چڑھ گئے اور جانیں بچائیں۔

ہیڈ اسلام پر پانی کی سطح ایک بار پھر بلند ہونے لگی، مزید کئی بستیاں زیر آب آگئیں۔

Watch Live Public News