سعودی عرب: مسافروں اور ڈرائیورز کیلئے نئے ضابطے جاری

سعودی عرب: مسافروں اور ڈرائیورز کیلئے نئے ضابطے جاری
کیپشن: سعودی عرب: مسافروں اور ڈرائیورز کیلئے نئے ضابطے جاری

ویب ڈیسک: سعودی عرب میں ٹرانسپورٹ کی جنرل اتھارٹی نے ملکی شہروں اور ہوائی اڈوں پر ٹیکسی سروس کیلئے نئے ضابطے جاری کیے ہیں۔

عرب میڈیا کے مطابق اتھارٹی نے ٹیکسیوں کے اندر اشتہاری اسکرین لگانے کے حوالے سے عوامی سروے کے بعد مشروط منظوری جاری کی ہے جس کے مطابق اشتہاری اسکرین ایسی جگہ لگائی جائے جس سے ڈرائیور کی توجہ متاثر نہ ہو۔ نئے ضوابط کے مطابق جنرل اور ایئرپورٹ ٹیکسیوں کو 'آپریشنل پرمٹ' حاصل کرنا ہوگا جس کے بغیر ٹیکسی سروس فراہم نہیں کی جاسکتی۔ اجازت نامہ موثر ہونا چاہیے۔

آپریشنل پرمٹ کے اجراء کے قواعد کے مطابق، ٹیکسی کیلئے استعمال کی جانے والی گاڑی نئی ہونی چاہیے اور اس سے پہلے مملکت میں رجسٹرڈ نہیں ہونی چاہیے۔ گاڑی کو 5 سال سے زیادہ استعمال نہیں کرنا چاہیے۔ گاڑی کو ٹیکسی کے طور پر ٹریفک پولیس میں رجسٹرڈ ہونا ضروری ہے۔ ڈرائیوروں کے پاس عوامی ڈرائیونگ لائسنس اور پیشہ ورانہ سرٹیفکیٹ ہونا ضروری ہے۔

ٹیکسی ڈرائیور کا پرمٹ جاری کرنے کیلئے ضروری ہے کہ اس کا ورک کارڈ کسی پیشہ ور ڈرائیور کا ہو اور وہ طے شدہ اصولوں پر پورا اترتا ہو۔

عام ٹیکسی ڈرائیور جس کا پرمٹ شہر کے اندر سے ہو۔ اسے مسافروں کو دوسرے شہر لے جانے کا حق ہوگا، لیکن وہ واپسی پر سواریاں نہیں لا سکتا۔

ٹیکسی کے اندر سگریٹ نوشی سے پرہیز کریں، اپنا اور گاڑی کی صفائی کا خاص خیال رکھیں۔ مقررہ یونیفارم پر عمل کریں۔ مسافروں کی رازداری پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا گیا۔

Watch Live Public News