شبلی فرازاور کنول شوزب کی توہین عدالت کی درخواستیں عدم پیروی پر خارج

شبلی فرازاور کنول شوزب کی توہین عدالت کی درخواستیں عدم پیروی پر خارج
کیپشن: شبلی فرازاور کنول شوزب کی توہین عدالت کی درخواستیں عدم پیروی پر خارج

ویب ڈیسک: اسلام آباد ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی رہنماؤں کی اہم درخواستیں خارج کردی ہیں۔ 

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی رہنماؤں سینیٹر شبلی فراز اور  کنول شوزب کی توہین عدالت کی درخواستیں خارج کردی ہیں۔ جس کی وجہ عدم پیروی بتائی گئی ہے۔

بتایا گیا ہے کہ شبلی فراز اور کنول شوزب نے اپنے نام سفری پابندی کی فہرست سے نہ نکالنے پر یہ درخواستیں دائر کی تھیں۔

تاہم دو بار کیس کال ہونے کے باوجود دونوں رہنماؤں کی جانب سے کوئی وکیل پیش نہ ہوا جس پر جسٹس طارق محمود جہانگیری نے درخواستیں خارج کر دیں۔

یاد رہے کہ دونوں رہنماؤں نے عدالتی حکم پر عمل درآمد نہ ہونے پر توہین عدالت کی درخواستیں دائر کر رکھی تھیں۔

Watch Live Public News