اسلام آباد میں غیر رجسٹرڈ موٹر سائیکل کے داخلے پر پابندی لگا دی گئی

اسلام آباد میں غیر رجسٹرڈ موٹر سائیکل کے داخلے پر پابندی لگا دی گئی

(ویب ڈیسک )  آئی جی اسلام آباد کا کہنا ہے کہ کسی بھی علاقے میں غیر رجسٹرڈ موٹر سائیکل نظر آیا تو ایس ایچ او کو ہٹایا جائے گا۔

12 ربیع الاول کے حوالے سے سکیورٹی انتظامات مکمل کرلیے گئے۔ اسلام آباد میں غیر رجسٹرڈ موٹر سائیکل کے داخلے پر پابندی لگا دی گئی ہے۔

آئی جی اسلام آبادسید علی ناصر رضوی کا کہنا ہے کہ  کسی بھی علاقے میں غیر رجسٹرڈ موٹر سائیکل نظر آیا تو ایس ایچ او کو ہٹایا جائے گا۔ اسلام آباد میں اسلحہ کی نمائش یا ہوائی فائرنگ ہوئی تو ایس ایچ او ذمہ دار ہو گا۔

آئی جی اسلام آباد نے ڈی پی اوز  ایس ڈی پی او اور ایس ایچ اوز کے لئے احکامات جاری کر د یے ہیں ۔

آئی جی اسلام آباد نے کہا کہ  کسی بھی جرم کی کال پر ایس ایچ او خود موقع پر جانے کا پابند ہو گا۔ 12 ربیع الاول کے حوالے سے آرگنائزر کے ساتھ میٹینگز مکمل کریں۔

آئی جی اسلام آباد کی جانب سے تمام مقامات پر سکیورٹی کے سخت اقدامات کی ہدایت کی گئی ہے۔

Watch Live Public News