ویب ڈیسک:وفاقی حکومت اور سندھ حکومت کے بعد جشن میلاد النبی ﷺ کے موقع پر بلوچستان حکومت نے بھی میں 2 روز عام تعطیل کا اعلان کردیا۔
اعلامیہ کے مطابق بلوچستان میں جمعہ، ہفتہ سرکاری و نیم سرکاری دفاتر بند رہیں گے، ایمرجنسی ڈیوٹی والے افسران و اہلکار فرائض انجام دیتے ر،ہیں گے۔

دوسری جانب سندھ حکومت بھی جشن عید میلاد النبی ﷺ کے موقع پر 2 روزہ عام تعطیلات کا اعلان کرچکی ہے، صوبے بھر کے سرکاری ادارے، دفاتر اور تعلیمی ادارے جمعہ 5 ستمبر اور ہفتہ 6 ستمبر کو بند رہیں گے، تاکہ شہری مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ جشنِ میلاد منائیں۔
واضح رہے کہ وفاقی حکومت نے عید میلادالنبیؐ کے موقع پر ملک بھر میں عام تعطیل کر اعلان کیا ہے۔
کابینہ ڈویژن کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن میں کہا گیا ہے کہ 6 ستمبر 2025 بروز ہفتہ کو عید میلاد النبیؐ (12 ربیع الاول 1447 ہجری) کے موقع پر ملک بھر میں عام تعطیل ہوگی۔

یاد رہے کہ پاکستان سمیت دنیا کے کئی ممالک میں نبی آخر الزمان حضرت محمد مصطفیٰؐ کے یومِ ولادت کا جشن مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جاتا ہے۔
دن کا آغاز وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 31 اور تمام صوبائی دارالحکومت میں 21 ،21 توپوں کی سلامی سے ہوتا ہے، مساجد میں نماز فجر کی ادائیگی کے بعد مسلم اُمہ کے اتحاد اور ملک کی ترقی و خوش حالی کے لیے خصوصی دعائیں مانگی جاتی ہیں۔